ڈیرہ ،بجلی کے بقایا جات کی مد میں 19 علاقوں کی برقی رو منقطع

ڈیرہ ،بجلی کے بقایا جات کی مد میں 19 علاقوں کی برقی رو منقطع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)پیسکورولرڈویژن کے ایکسین سعید الرحمان خان کی خصوصی ہدایت پربجلی کے بقایاجات کی مدمیں وانڈہ سولہن ،مندھراں کلاں ،ابوثمرہ ، گرہ رحمان سمیت19علاقوں کی بجلی کاٹ دی گئی ‘بجلی کے ڈائریکٹ کنڈوں کے خلاف بھی کاروائی کے دوران درجنوں کنڈے ہٹادیے گئے ‘متعلقہ تھانوں میں مقدمات کے اندراج کے لیے مراسلے بھجوادیے گئے ‘عوام اپنے بجلی کے بل کسی تکلیف سے بچنے کے لیے بروقت اداکردیں ‘ایکسین سعید الرحمان ۔تفصیلات کے مطابق ایکسین پیسکورولرڈویژن سعیدالرحمان کی خصوصی ہدایت پربقایاجات اورکنڈوں کوہٹانے کے حوالے سے خصوصی مہم کاآغازکردیاگیا۔ پنیالہ سب ڈویژن کی حدود میں ایس ڈی اوعمران گنڈہ پورکی نگرانی میں بقایاجات کی مدمیں وانڈہ سولہن ، وانڈہ نمداری ،ابوثمرہ ، صدام اللہ ، سدرہ شریف اورروڈی خیل کی بجلی منقطع کی گئی جب کہ پہاڑپور سب ڈویژن کی حدودمیں ایس ڈی او محمد علی خان کی نگرانی میں بقایاجات کی مدمیں مولوی جبار پمپ کے قریب ، سدرک ، مندھراں کلاں ،مونڈوالا، فضل آباد ، گرہ حیات ، شیراں والی ، عمرحیات برانچ اوربیلی کی بجلی منقطع کردی ۔مندھراں سب ڈویژن کی حدود میں ایس ڈی اورحمت اللہ برکی کی نگرانی میں بقایاجات کی مدمیں گرہ رحمان ،وانڈہ بلوچ ،مندھراں سیداں اورمندھراں کلاں کی بجلی منقطع کردی گئی اسی طرح بجلی کے درجنوں کنڈے بھی ہٹادیے گئے اوران کے خلاف کاروائی کے لیے متعلقہ تھانوں میں مراسلے بھی بھجوادیے گئے ہیں ۔ ایکسین پیسکورولر ڈویژن سعید الرحمان خان نے میڈیا کو بتایاکہ عوام پیسکو کے بقایاجات کے حوالے سے اپنے بجلی کے بقایاجات بروقت اداکردیں تاکہ تکلیف سے بچ سکیں ۔