انجینئرز کی ہڑتال سے ملازمین کنٹریکٹر ز مشکلات سے دوچار ہیں : گل زمین خان
بٹ خیلہ(بیورورپورٹ) پی ڈبلیوڈی لیبریونین کے صوبائی صدرگل زمین خان نے دھمکی دی ہے کہ اگرحکومت نے تین دن کے اندراندر ہڑتالی انجینئرز کے ڈیمانڈمنظورنہ کیاگیاتوہم ہڑتالی انجینئرزکے ساتھ احتجاجی تحریک میں شریک ہونگے ۔ان خیالات کااظہارگل زمین خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ ہم ہڑتالی انجینئرز کے مکمل حمایت کااعلان کرتے ہیں انہوںںے کہاکہ صوبہ بھرمیں انجینئرزکی ہڑتال کی وجہ سے ملازمین کنٹریکٹربرادری اورعوام کوسخت مشکلات کاسامناکرناپڑتاہے جبکہ حکومت نے مکمل طورپرخاموشی اختیارکرلی ہے اورتماشائیوں کاکرداراداکرتے ہیں جس کی وجہ سے صوبہ بھرمیں ترقیاتی کام ٹھپ ہوکررہ گیا ہے اورہزاروں مزدوربھی بے روزگارہوچکے ہیں کیونکہ شدیدمہنگائی اوربے روزگاری کی وجہ سے عوام دووقت روٹی کیلئے ترس رہے ہیں ۔اگرحکومت نے ان کے مطالبات منظورنہ کی گئی توپی ڈبلیوڈی لیبریونین اس احتجاج میں بھرپورشرکت کریگی۔