لیگل پریکٹیشنر اینڈ بار کونسل ایکٹ مجریہ 1973 ء کیخلاف درخواست کی سماعت سے جسٹس علی اکبر قریشی کی معذرت
لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے لیگل پریکٹیشنر اینڈ بار کونسل ایکٹ مجریہ1973 ء کے خلاف دائردرخواست کی سماعت معذوری ظاہر کرتے ہوئے کیس کی فائل واپس چیف جسٹس کو بھجوادی۔یہ درخواست لائیرز فاؤنڈیشن فار جسٹس نے دائر کررکھی ہے جس میں بار کونسل ایکٹ کے سیکشن 54 کو چیلنج کیا گیا ہے، جس کے تحت سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کو وکلاء کے لائسنس معطل کرکے شکایت بار کونسل کو ارسال کرنے کا اختیا ردیا گیا ہے،درخواست گزار کے مطابق اعلیٰ عدالتوں کایہ اختیار آئین کے آرٹیکل 4،10(اے)،14،18اور25سے متصادم ہے۔فاضل جج نے بوجوہ اس کیس کی سماعت سے انکار کردیا،اس سے قبل جسٹس عابد عزیز شیخ بھی اس کیس کی سماعت سے معذرت کرچکے ہیں۔
معذرت