مردان میں ڈھائی ماہ کا کم سن بچہ دل کے عارضے میں مبتلا
مردان ( بیورورپورٹ)شہری علاقہ نیو سڑک میں ڈھائی ماہ کا کم سن بچہ دل کے عارضے میں مبتلا ہوگیا ،والدین نے حکومت اور مخیر حضرات سے امداد کی اپیل کردی شہری علاقہ محلہ یعقوب خان نوے سٹرک کے غریب محنت کش محمد عارف ولد بہرہ مندنے اپنی اہلیہ کے ہمراہ مردان پریس کلب میں صحافیوں کو بتایاکہ اس کا ڈھائی ماہ کاشیر خوار بچہ ابوبکرصدیق دل کے عارضے میں مبتلا ہے ہمارے پاس جوکچھ تھا ہم نے بچے کے علاج پر خرچ کرڈالے اب مزید قرضے لے کر اورفاقے گزار کر لخت جگرکی زندگی بچانے میں لگے ہوئے ہیں ڈاکٹروں نے آپریشن کے لئے ساڑھے چارلاکھ روپے مانگے ہیں انہوں نے حکومت اور مخیر حضرات سے مطالبہ کیاکہ اس کم سن بیٹے ابوبکرصدیق کی زندگی بچانے کے لئے مدد کی جائے حکومت اور مخیر حضرات بچے کے والدین سے فون نمبر پر 0303-5778903رابطہ کرسکتے ہیں ۔