نوشہرہ میں نوسر باز سرگرم ،80 سالہ بزرگ کو بھی نہیں بخشا
نوشہر(بیورو رپورٹ)ضلع نوشہرہ نوسر باز سرگرم ہو گئے 80سالہ بزرگ سے کاغذات پر انگھوٹے لگوائے ۔اس سلسلے میں 80سالہ بزرگ شاہ نواز خان نے میڈیا سے فریاد کرتے ہوئے کہا کہ نوسر باز ڈاکٹر فضل وہاب نے مجھے چائے کے بہانے گھر بلاکر دھوکے سے مجھ سے سٹامپ پیپر پر انگوٹھے لگوادئے بزرگ شاہ نواز خان نے نو سر باز ڈاکٹرفضل وہاب پر دھوکہ دہی اور فراڈ کرنے پر عدالت سے رجوع کیا تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کلاں سے تعلق رکھنے والے 80سالہ بزرگ شاہ نواز خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ نو سر باز ڈاکٹر فضل وہاب ولد عمر خطاب سکنہ احمد خیل نے مجھے گھر چائے کے لئے بلایا اور مجھ سے کاغذات پر انگوٹھے لگوائے اور ساتھ 1300گھرانے کے بابت میں لئے شاہ نواز خان نے میڈیا کو بتایا کہ میرا سٹامپ پیپرز پر جعلی دستخط لیا گیا ہے عدالت مجھے انصاف فراہم کرے اور نوسر باز ڈاکٹر فضل وہاب کو قرار واقعی سزا دی جائے اور مجھ سے دھوکے سے لئے گئے دستخط شدہ سٹامپ پیپر ضائع کردیا جائے