صوابی میں الیکٹرانک میڈیا کا صحافی کے قتل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

صوابی میں الیکٹرانک میڈیا کا صحافی کے قتل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی ( بیورورپورٹ )صوابی الیکٹرانک میڈیا ایسو سی ایشن ضلع صوابی نے ہری پور میں ایک نجی ٹی وی چینل اور مقامی اخبار کے بیورو چیف سہیل خان کے قتل کے خلاف شاہ منصور ٹاؤن شپ میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین میں مقامی صحافیوں کے علاوہ ضلع کونسل صوابی کے ناظم حسن خان ایڈوکیٹ اور تمام اراکین کونسل نے بھی شرکت کی۔مظاہرین نے مختلف نعروں پر مشتمل پلے کارڈ اور بینرز اُٹھا رکھے تھے اس موقع پر صحافیوں نے ضلع کونسل ہال شاہ منصور سے جوڈیشل کمپلیکس تک ریلی بھی نکالی اور سہیل احمد کے قاتلوں کی گرفتاری اور دیگر نعرے لگا رہے تھے مظاہرین سے ضلع ناظم اعلیٰ حسن خان ایڈوکیٹ کے علاوہ صدر صوابی الیکٹرانک میڈیا ایسو سی ایشن محمد فاروق ، جنرل سیکرٹری عظمت علی اور دیگر نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ صحافیوں کا معاشرے میں ایک اہم رول ہے صحافیوں کو غیر جانبدارانہ رپورٹنگ انجام دینے پر تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے انہوں نے ہری پور کے صحافی سہیل احمد کی بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کر تے ہوئے صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ ہری پور سے مطالبہ کیا کہ مقتول کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کر کے ان کو قرار واقعی سزا دی جائے#