دیر پایاں کے ٹھیکیداروں کا بقایا جات کی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

دیر پایاں کے ٹھیکیداروں کا بقایا جات کی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹی رپورٹر)دیر پایان کے ٹھیکیداروں نے ترقیاتی کاموں کے بقایاجات کی عدم ادائیگی اور دیر میں نئے ترقیاتی منصوبے نہ کرنے کے خلاف گزشتہ روز پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت محمد شاہ خون اور دیگر کر رہے تھے اس موقع پر انہوں نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے حق میں نعرے درج تھے مقررین کا خطاب کر تے ہوئے کہنا تھا کہ صوبا ئی حکومت اور محکمہ ڈی ڈی ڈبلیو پی پی ڈبلیو پی نے دیر پا یا ن کی تعمیر ہونے والے روڈ کی مد میں ٹھیکیدارواں نے 3ارب 92کروڑروپے کی ادائیگی کی یقین دہانی کروائی تھی لیکن کئی ماہ گزرنے کے باوجود بھی بقایاجات کی ادائیگی یقینی نہیں بنا ئی گئی جبکہ دوسرے جانب دیر میں نئے ترقیاتی کام بھی نہیں کرائے جاتے جس کی وجہ سے ٹھیکیداروں کو مالی مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ سالوں سے جاری ترقیاتی کاموں کے بقایاجات ابھی تک ادا نہیں کئی گئی ہے جبکہ ٹھیکیداروں کے ساتھ مزدور اور مشنری کے مالکان کو اپنے مزدوری کیلئے قرض کرائے گئے ہیں جو ٹھیکیداروں پر بوجھ بنا ہو اہے انہوں نے صوبائی حکومت ، پی ڈی ڈبلیو پی کے سیکرٹری ،پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور دیگر متعلقہ حکام سے مطا لبہ کیا ہے کہ ہمارے بقایاجات فی الفور ادا کئے جا ئے بصورت دیگر صوبہ بھرکے تمام ترقیاتی منصوبوں کو بند کر دینگے۔