نئے ضم شدہ اضلاع اب خیبر پختونخوا کا حصہ ہیں ،نوید کامران بلوچ
پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخو ا کے چیف سیکر ٹر ی نو ید کا مران بلو چ نے کہا ہے کہ نئے ضم شدہ اضلا ع اب خیبر پختو نخوا کا حصہ ہیں اور ہدا یت کی کہ خیبر پختو نخوا میں ہو نے والی تما م تر تر قیا تی منصو بہ بند ی میں ضم شدہ قبا ئلی اضلا ع کو تر جیحی بنیا دوں پر تو جہ دی جا ئے۔ یہ ہدا یا ت اُنہو ں نے پشاور میں ضم شدہ قبا ئلی اضلا ع کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلا س میں جا ری کیں۔ اجلا س میں ایڈ یشنل چیف سیکر ٹر ی (اے سی ایس) نئے ضم شدہ اضلا ع، اے سی ایس پلا ننگ اینڈ ڈیو یلپمنٹ، سیکر ٹر ی زراعت، سیکر ٹر ی اطلا عا ت و تعلقا ت عامہ، سیکر ٹر ی کھیل ،سیا حت، ثقا فت و آرکیا لو جی، سیکر ٹر ی سو شل ویلفئیرزکواۃ و عشر اور سیکر ٹری تعلیم نے شر کت کی۔ اجلا س میں ضم شدہ اضلا ع کو قو می دھا رے میں لا نے اور وہا ں تر قیا تی عمل کومو ثر و مر بو ط بنا نے کیلئے ہو نیوالے اقدا ما ت زیر غو ر آئے۔ چیف سیکر ٹر ی خیبرپختو نخوا کا کہنا تھا کہ ان اضلا ع میں صو با ئی حکو مت کی مشینر ی کو مکمل فعال بنا نے اور تما م محکمو ں کے دائرہ کا ر کو بڑ ھا نے کا کا م جلد از جلد مکمل کیا جا نا چا ہیے۔ صو بے کیلئے ہر طر ح کی تر قیا تی منصو بہ بندی میں ان اضلا ع کو تر جیح دینی چا ہیے۔ انضما م کے بعد ان علا قو ں کی تر قی، بہتری اور خو شحا لی صو بے کی ذمہ داری ہے اور اس ضمن میں انتظا میہ کو مستعد ہو کر کا م کر نا ہو گا۔