نوشہرہ میں بے اولاد سادہ لوح خواتین کو دم درود کے نام پر لوٹناشروع کر دیا

نوشہرہ میں بے اولاد سادہ لوح خواتین کو دم درود کے نام پر لوٹناشروع کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوشہرہ(بیورورپورٹ) نوشہرہ کے علاقہ پیرسباق نے دوسرکاری کلاس ملازمین نے بے اولاد سادہ لوح خواتین کو دم درود کے نام پر لوٹنے لگے غیرقانونی کار پارکنگ بھی قائم دونوں ملازمین نے سرکاری ملازمت چھوڑ کر دھندہ عروج پر پہنچادیاہے فی خواتین دوسوروپے دم درود کی وصولی کی جارہی ہے ایک ہفتہ قبل پولیس نے چھاپہ مارکر مذکورہ مکان کو سیل کردیا تھا لیکن ایک ہفتے بعد دوبارہ لوٹنے کا سلسلہ شروع ہوگیا انتظامیہ خاموش تفصیلات کے مطابق نوشہرہ پیرسباق سی سی آر آئی کی کلاس فور ملازم عمران اور کنٹونمنٹ اہلکار بلال نے مشترکہ طورپر اپنی بہن سے مل کر بے اولاد سادہ لوح خواتین کو دم درود کے نام پر لوٹنے کا دھندہ شروع کردیا ہے دم درود کیلئے پورے صوبے سے خواتین آرہی ہیں اور ہرخاتون سے دوسوروپے فیس وصولی کے ساتھ ساتھ نمبر کو آگے کرنے پر پانچ سوسے ایک ہزار روپے کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے رش کے باعث غیرقانونی کارپارکنگ بھی قائم ہوچکی ہے مذکورہ مکان پر ایک ہفتہ قبل پولیس نے چھاپہ مارکر دھندے کو بند کردیا لیکن ایک ہفتے بعد دوبارہ اس کا آغاز کردیاگیا علماء کرام اور اہل علاقہ بھی اس صورتحال کے خلاف سراپا احتجاج بن چکے ہیں۔