خیبر لیوی فورس کے اہلکاروں کاپروموشن کے حصول کیلئے عدالت سے رجوع کا فیصلہ
ؒ خیبر (بیورورپورٹ) خیبر لیوی فورس کے اہلکاروں نے پروموشن کے جائز حق کے حصول کے لئے اعلیٰ عدلیہ میں اپیل کرنے کی حامی بھر لی ،متعلقہ آفسران لیوی فورس کے اہلکاروں کو تین سالوں سے جائز پروموشن کے حق سے محروم کر کے ظلم کر رہے ہیں میڈیا کو ایک درخواست میں انہوں نے فریاد کی کہ ان کے متعلقہ آفسران ان کی پروموشن میں کوئی دلچسپی نہیں لے رہے اور مسلسل ان کی حق تلفی کرتے آرہے ہیں جس پران کو سخت مایوسی ہوئی ہے لیویزفورس کے سینکڑوں اہلکاروں کی ریگولر پروموشن مسلسل تین سالوں سے تاخیر کا شکارہے لیویز فورس خیبر کے اہلکاروں نے کئی بار اعلیٰ حکام کو درخواستیں دی ہیں تاہم ان کی درخواستیں گم کر دی جاتی ہیں اور کوئی نوٹس ہی نہیں لیتالیویز فورس خیبر کے تین صوبیدار میجرز کی �آسامیاں مسلسل تین سالوں سے خالی پڑی ہیں، 16صوبیداروں کی سیٹیں بھی خالی پڑی ہیں، 27 نائب صوبیدار، 51 حوالداروں کی سیٹیں ، 54 نائیک کی سیٹیں جبکہ 56 لانس نائیک کی آسامیاں خالی پڑی ہوئی ہیں آفسران بالاکو کی بار بار پر وموشن کا نقشہ تیار کر کے بھیجوا دیا گیا ہے لیکن تاحال حکومت کے اعلیٰ آفسران آسامیوں کی منظوری نہیں دیتے انہوں نے شکایت کی کہ لیوی فورس تربیت یافتہ اور تعلیم یافتہ ہیں اور تمام ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہیں لیکن پھر بھی ان کے ظلم ہو رہا ہے اور ان کو چوراہوں میں کھڑا کر کے ان سے ٹریفک سنبھالنے کا کام لیتے ہیں جو انتہائی افسوس ناک امر ہے انہوں نے دھمکی دی کہ اگر ان کو انصاف نہ ملا تو وہ اعلیٰ عدلیہ سے انصاف مانگنے کے لئے جلد ہی رجوع کرینگے ۔