ڈیرہ ، منشیات فروشوں کیخلاف مہم میں اچانک گولی چل جانے سے منشیات فروش ہلاک

ڈیرہ ، منشیات فروشوں کیخلاف مہم میں اچانک گولی چل جانے سے منشیات فروش ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)منشیات کے خلاف پولیس کی خصوصی مہم کے دوران کلاچی کے محلہ زرنی خیل میں گرفتارمنشیات فروش کی کانسٹیبل سے ہاتھاپائی اورسرکاری اسلحہ چھیننے کی کوشش ‘کھینچاتانی کے دوران گولی چلنے سے منشیات فروش جاں بحق‘ڈی پی او ظہوربابرآفریدی نے واقعے کی اطلاع پرفوری ایکشن لیتے ہوئے پولیس کانسٹیبل کوگرفتارکرواکرواقعے کا مقدمہ کلاچی تھانہ درج کرادیا‘واقعے کی فوری تفتیش کا حکم ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ کلاچی کے علاقہ محلہ زرنی خیل میں ایس ایچ او کلاچی نے منشیات کے خلاف مہم کے دوران میں مخبر کی اطلاع پرمحمدعرفان کوگرفتارکیا۔بدوران تفتیش ملزم نے اقرارکرتے ہوئے پولیس کو منشیات کی نشاندہی کے لیے اپنے علاقے لے گیاجہاں چھاپے کے دوران ملزم کوباہرگلی میں ایلیٹ پولیس کے کانسٹیبل محمدعرفان اللہ کی نگرانی میں ٹھہرایاگیا۔ اس دوران ملزم نے پولیس کانسٹیبل سے ہاتھاپائی کی اورا س سے سرکاری گن کھینچنے کی کوشش کی ۔ اس دوران کھینچاتانی کے دوران گولی چل جانے سے عرفان موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسرظہوربابرآفریدی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے پولیس کانسٹیبل کو گرفتارکراکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرادیااوراس واقعے کی تفتیش کاحکم بھی جاری کردیا۔