پوسٹل لائف انشورنس کے متعلق پولیس افسران کو بریفنگ دی جائے ،قاضی جمیل
پشاور(کرائمز رپورٹر)پاکستان پوسٹ پوسٹل لائف انشورنس کو دور جدید کے تقاضوں کے عین مطابق ڈھال کر عوام کو بہترین خدمات فراہم کر رہا ہے ان خیالات کا اظہار ریجنل ڈائریکٹر پوسٹل لائف انشورنس سمیع اللہ خان نے گزشتہ روزملک سعد شہید پولیس لائن میں سی سی پی او قاضی جمیل الرحمن کے ساتھ ملاقات کے موقع پر کیا تفصیلات کے مطابق ریجنل ڈائریکٹر پوسٹل لائف انشورنس سمیع اللہ خان نے گزشتہ روز ملک سعد شہید پولیس لائن کا دورہ کیا اس موقع پر سی سی پی او قاضی جمیل الرحمن سے خصوصی ملاقات کی اس موقع پر ڈائریکٹر پوسٹل لائف انشورنس نے سی سی پی او قاضی جمیل الرحمن کو پوسٹل لائف انشورنس کے تاریخی پس منظر کے ساتھ ساتھ پاکستان پوسٹ کے پوسٹل لائف انشورنس کی کارکردگی ، طریقہ کار اور حاصل کی گئیں کامیابیوں سے آگاہ کیااس موقع پر سمیع اللہ خان نے سی سی پی او قاضی جمیل الرحمن کو ایک یادگاری ٹکٹوں کا البم بھی پیش کیا سی سی پی او قاضی جمیل الرحمن نے ڈائریکٹر پوسٹل لائف انشورنس سمیع اللہ خان کا شکریہ ادا کیا اور خواہش ظاہر کی کہ پوسٹل لائف انشورنس سے متعلق پولیس افسران کو بھی بریفنگ دی جائے جس پر ڈائریکٹر سمیع اللہ خان نے جلد ہی پولیس افسران و اہلکاروں کے لئے ایک خصوصی سیمینار ملک سعد شہید پولیس لائن میں منعقد کرنے کا عزم ظاہر کیا ۔