سندھ ہائیکورٹ کا چینل92 کو بحریہ ٹاؤن کے بارے جھوٹی خبریں روکنے کا حکم
کراچی (خصوصی رپورٹ )بحریہ ٹاؤن کی جانب سے سابقہ روز دائر کی گئی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس جناب جنید غفار نے چینل92اور اس کے اینکر عبدالمالک کو بحریہ ٹاؤن کو بدنام کرنے اور جھوٹی اطلاعات پھیلانے سے روک دیا۔بحریہ ٹاؤن کے وکیل نے اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ میڈیااور حقِ رائے کی آزادی، قانون اور اخلاقی حدود کی پابندی سے مشروط ہے۔ عوامی مفاد کے معاملات میں کسی بھی شخص کو حق حاصل ہے کہ وہ اپنی رائے کا اظہار کر سکے لیکن کسی ثبوت کے بغیرحقائق کی تو ڑمروڑ سے کسی کو بدنام کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ مذکورہ چینل اوراس کے اینکر کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد اور جھوٹے ہیں اور ان کا مقصد بحریہ ٹاؤن کو بدنام کرنا ہے اس لیے وہ اپنے موکل کی جانب سے قانونی چارہ جوئی پر مجبور ہیں۔معزز عدالت نے چینل 92اور محمد مالک کو08/11/2018کو عدالت میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کرتے ہوئے فوری طور پر بحریہ ٹاؤن کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا روکنے کا حکم جاری کر دیا۔
روکنے حکم