ایس ایس پی آپریشن کا بہتر کارکردگی پر تفتیشی ٹیم کو توصیفی اسناد دینے کا اعلان
پشاور(کرائم رپورٹر)پشاور پولیس نے موٹر کار کے ذریعے خیبر ایجنسی سے بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گاڑی کے خفیہ خانوں سے 20 کلو گرام چرس بر آمد کر کے ملزم کو مزید تفتیش کے لئے حوالات منتقل کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ قبائلی ضلع خیبر سے موٹر کار کے ذریعے بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش کررہے ہیں اطلاع پر ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال نے شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر باالعموم اور خیبر ایجنسی سے براہ راست نکلنے والے راستوں پر باالخصوص خصوصی ناکہ بندی کرنے کا حکم جاری کیا ۔ایس پی کینٹ وسیم ریاض نے کینٹ ایریا میں بھی خصوصی ناکہ بندیوں کے ساتھ ساتھ موبائل پٹرولنگ میں بھی اضافہ کرنے کا حکم جاری کیا ایس ایچ او تھانہ ٹاون احمد اللہ خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ کنال روڈ ناکہ بندی پر ایک مشکوک موٹر کار AHP-622 کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے 20 کلو گرام اعلی کوالٹی چرس بر آمد کر لی جبکہ ملزم محمد کامران افضل ولدمیر افضل سکنہ ضلع خوشاب کو گرفتار کر لیا ملزم نے سریدست اعتراف کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھاملزم کے خلاف حسب ضابطہ مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لئے حوالات منتقل کر دیا گیا ہے