شاہ جمال میں دکانیں گرانے پر مشتعل ،تاجروں کا ٹیم پر پتھراؤں کریں ڈرائیور زخمی

شاہ جمال میں دکانیں گرانے پر مشتعل ،تاجروں کا ٹیم پر پتھراؤں کریں ڈرائیور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان‘ خانیوال ‘ مظفر گڑھ ‘ چوک مہر پور‘ راجن پور ‘ فتح پور ( نیوز رپورٹر ‘ سپیشل رپورٹر ‘ نمائندگان ) حکومت پنجاب کی کلین اینڈ گرین مہم جاری ہے ‘ اس سلسلے میں گزشتہ روز بھی جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں تجاوزات اور قبضہ مافیا کیخلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا جس میں درجنوں غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا جبکہ کئی کنال اراضی بھی واگزار کرائی گئی ۔ مظفر گڑھ میں قبرستان سے ملحقہ 102 کنال اراضی پر تاحال مافیا کا قبضہ ‘ شاہ جمال کے قریب (بقیہ نمبر36صفحہ7پر )

آپریشن کے دوران دکانیں گرانے پر تاجر مشتعل ہوگئے ‘ ٹیم پر پتھراؤ ‘ احتجاج بھی کیا گیا ‘ اس حوالے سے ملتان سے نیوز رپورٹر کے مطابق ڈپٹی کمشنر ملتا ن مدثر ریا ض ملک کی ہد ایت پر ضلعی انتظا میہ نے گز شتہ روز بھی تجاوز ات کے خلاف آپر یشن جا ری رکھا،اس سلسلہ میں اینٹی انکروچمنٹ سکوا ڈ نے امیر آ با د ، پل بر ارا ں ،نشتر روڈ اور رشید آباد کے علاقو ں میں آ پر یشن کیا ۔ اس موقع پر پولیس نفر ی بھی موجود تھی جبکہ بھاری مشینری کے ذ ریعے غیر قانو نی تعمیرا ت مسما ر کردی گئیں اور سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے ،اینٹی انکروچمنٹ سکوا ڈ نے نشتر روڈ پر مسجد اورقبرستان سے ملحقہ 3 کنا ل ومتعدد مر لے کی سر کا ری ارا ضی بھی واگزار کر الی ہے جبکہ آ پر یشن کے دور ان سینکڑو ں تھڑے اور سائن بو رڈز بھی مسما ر کرد ئیے گیے ہیں ۔ضلعی انتظا میہ کے اس کریک ڈا ؤ ن میں میونسپل کارپوریشن ،ایم ڈ ی اے کی ٹیمو ں نے حصہ لیا ۔ جبکہ حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق گرین اینڈ کلین پنجاب کے حوالے سے نا جائز قابضین اور تجاوزات کے خلاف ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کا روزانہ کی بنیاد پر بھرپور آپریشن جاری ہے ۔ ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے تجاوزات کے خلاف آپریشن چوک شمس آباد،عید گاہ چوک اور شمس آباد روڈ مچھلی مارکیٹ کی طرف کیا گیا ۔ آپریشن میں روڑ پر موجود تمام تر عارضی و مستقل تجاوزات ریمپ،تھڑے،تندوراور شیڈز کو موقع پر توڑ کر روڈ ز اور فٹ پاتھ پر موجود سامان کو قبضہ میں لے کر ایم ڈی اے سٹور میں جمع کرا دیا گیا۔آپریشن کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ اکرام عزیز بلوچ نے کی جبکہ فیلڈ سٹاف اور ڈیمالیشن اسکوارڈ ان کے ہمراہ تھا۔خانیوال سے بیورو نیوز ‘ نمائندہ پاکستان کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع خانیوال میں کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت ضلع خانیوال ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوھدری کی زیر نگرانی اٹھارویں روز بھی ناجائز تجاوزات اور قابضین کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں.اسسٹنٹ کمشنر میانچنوں نے چونگی بستی مسن میانچنوں میں کارروائی کر کے ناجائز قابضین کے قبضہ سے بارہ کینال پانچ مرلہ زمین مالیتی 73 لاکھ روپے پر سے ناجائز قبضہ واگزار کروالیا.اسی طرح ناجائز تجاوزات کے خلاف جارہی مہم کے دوران میونسپل کمیٹی کبیروالا نے دردار پور چوک تا کچہری روڈ،میونسپل کیٹی عبدالحکیم نے تلمبہ روڈ، میونسپل کمیٹی تلمبہ نے چوک ماموں تا شوکت روڈ تجاوزات کا خاتمہ کردیا.اسی طرح بلدیہ خانیوال، اور ضلع کونسل خانیوال نے بھی اپنی اپنی حدود میں تجاوذات کے خلاف کارروائی کی اور بھاری مشینری کی مدد سے پختہ اور عارضی تجاوزات ختم کروادیں.بلدیہ جہانیاں نے سکول نمبر تین بازار الہ آباد بازار کے علاقوں میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کی۔ مظفر گڑھ سے بیورو رپورٹ کے مطابق مظفرگڑھ میں شہر کے سب سے قدیمی قبرستان غوث حمزہ کی اراضی پر قائم تجاوزات کیخلاف آپریشن سیاست کی نظر ہوگیا.ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی کی جانب سے 9 اکتوبر کو غوث پاک قبرستان کی اراضی پر ناجائز طور پر قابض قابضین سے واگزار کرانے کے لیے چھوٹے کاروباری افراد کی درجنوں دکانیں گرادی گئیں،مگر 9 اکتوبر کو شروع ہونے والا آپریشن پراسرار طور پر روک دیاگیا.نیشنل بنک چوک پر تحریک انصاف کے رہنماء شیخ راشد سمیت بڑے کاروباری افراد تاحال قبرستان کی زمین پر قابض ہیں.تحریک انصاف کے رہنماء شیخ راشد اور بڑے تاجروں نے قبرستان کی کئی کنال پر مشتمل کروڑوں روپے کی کمرشل اراضی پر قبضہ کررکھا ہے.دوسری جانب موقف لینے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ اشرف گجر سے رابطہ کیاگیا تو انھوں نے تسلیم کیا کہ قبرستان کی اراضی شیخ محمدراشد کے زیر قبضہ ہے.ان کا کہنا تھا کہ ناجائز قابضین کیخلاف حکومتی پالیسی زیرو ٹالرنس پر مبنی ہے،ان کا کہنا تھا کہ پہلے بھی بہت سے لوگوں سے قبرستان کی زمین کا قبضہ چھڑایا گیا ہے اور غوث پاک قبرستان کی 102 کنال اراضی پر قبضہ واگزار کرانے کے لیے سوموار سے دوبارہ بلاتفریق آپریشن شروع کیاجائے گا. چوک مہر پور سے نمائندہ پاکستان کے مطابق شاہ جمال میں ناجائزتجاوزات کے خلاف علی دی بستی میں ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی طرف سے آپریشن زیرنگرانی تحصیلدار ارشاد لغاری اور ایس ایچ او شاہ جمال کیاجارہاتھاکہ دکانداروں نے بغیرنوٹس دکانیں گرائے جانے پر احتجاج شروع کردیا اور کرین پر پتھراؤ کیا جس کی وجہ سے ڈرائیورزخمی ہوگیا دکانداروں نے تحصیلدار کی گاڑی روک لی اور شاہ جمال جتوئی روڈ دوگھنٹے بند کردیا جس پر گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں جبکہ پٹرولنگ پولیس میرحاجی اے ایس آئی الطاف ہاشمی نے موقع پہ پہنچ کر حالات کو کنٹرول کیا تحصیلدار ارشاد لشاری نے بتایاکہ ضلع بھر میں ناجائزتجاوزات کے حوالے سے نوٹس دیئے جاچکے ہیں جبکہ اے ،سی مظفرگڑھ اشرف گجر بھی موقع پہنچ گئے انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں نے محکمہ انہار کی اراضی پر قبضہ کرکے دکانیں بنائی ہوئی تھیں انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کی طرف سے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ناجائز تجاوزات کا ہرصورت خاتمہ کیاجائے گا جن لوگوں نے انتظامیہ کے ساتھ تعاون نہ کیا ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی۔ راجن پور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر ‘ نامہ نگار کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرزکی زیر نگرانی ناجائز تجاوزات کے خلاف تحصیل راجن پور،تحصیل جام پور اور تحصیل روجھان میں آپریشن کیا گیا ہے۔شہر سے ملحقہ سڑکوں سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جا رہا ہے۔حالیہ کاروائی کے مطابق فاضل پور شہر میں حاجی پور روڈ سے ریلوے پھاٹک تک روڈ کو تجاوزات سے پاک کر دیا گیا ہے۔’’ کلین اینڈ گرین پنجاب مہم‘‘ سے سڑ کیں اور بازار کشادہ ہو گئے ہیں اور عوام کو آمدورفت کے لئے کسی قسم کی دشواریوں کا سامنا نہ ہے۔مزید برآں ’’ کلین اینڈ گرین پنجاب مہم‘‘ کو کامیابی سے آگے بڑھانے کے لئے تاجر برادری اور شہریوں سے اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا کہا گیا ہے۔ فتح پور سے سٹی رپورٹر‘نامہ نگار کے مطابق فتح پور میں ایم ایم روڑ اور کروڑ روڑ پر محکمہ ہائی وے اور میونسپل کمیٹی فتح پور نے مشترکہ ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا ،آپریشن محکمہ ہائی وے کے انسپکٹرحاجی ارشداور میونسپل کمیٹی فتح پور کے چیف آفیسر ملک دستگیر کی نگرانی کیا گیا ، سرکاری حدودمیں آنے والی تعمیرات کو گرادیا ، دیگر بازاروں میں بھی ناجائز تجاوزات کو خودہی ہٹانے کے لئے وارننگ دے دی گئی ہے ۔
آپریشن