گورنمنٹ پائلٹ سکینڈری کی 10 کنال اراضی پرمافیا قابض
ملتان(خصوصی رپورٹر)گورنمنٹ پائلٹ سکول کی 10 کنال سے زائد اراضی پر بھی قبضہ بتایا گیا ہے کہ نواں شہر چوک کے قریب واقع پائلٹ سکول کی کل اراضی 43کنال ہے مگر ماضی میں یہ بھی قبضے گروپ کی زد میں آگیا ا س کی اراضی پر(بقیہ نمبر57صفحہ12پر )
لوگوں نے گھر بنالئے اور اس میں اپنے گھروں کے دروازے بھی کھول لئے اس کے گراونڈز کو لان کے طور پر استعمال کرتے تھے 2014میں انتظامیہ نے سکول کے اساتذہ کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے دروازے بند کردئے تھے اور ذمہ داروں کے خلاف تھانہ چہلیک میں پرچے درج کرادئے تھے مگر اس کے بعد کوئی کارروائی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے قبضے والی اراضی واگزار نہ ہوسکی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت 33کنال اراضی موجود ہے جبکہ 10 کنال اراضی پر آج بھی قبضہ ہے اگر یہ واگزار کرلیا جائے تو سکول میں کلاسز کی کمی کو دور کی جاسکتا ہے جبکہ اساتذہ نے بھی ضلعی انتطامیہ سے مطالبہ کیا ہے وہ سکول کی اراضی واگزار کرائی جائے۔
پائلٹ سکول