انٹی کرپشن کی کاروائی ‘ محکمہ انہار کی 123 کنال اراضی واگزار
ملتان ( وقائع نگار )اینٹی کرپشن نے کاروائی کرتے ہوئے قابضین سے (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )
شجاع اباد کے علاقے میں محکمہ انہار کی 123 کنال اراضی کو واگزار کرالیا ہے۔جس کی مالیت اڑھائی کروڑ روپے بتائی جارہی ہے۔اینٹی کرپشن کی ٹیم جسمیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر حسن رضا کھاکھی۔و لطیف اللہ خان سمیت نے واگزار کرائی گئی اراضی کو محکمہ انہار کے حوالے کروایا۔جبکہ محکمہ اینٹی کرپشن اراضی پر قابض مافیا کے خلاف قانونی کاروائی بھی شروع کردی ہے۔