فوڈ سیفٹی ٹیموں کی مختلف علاقوں میوں کارروائی 10پوائنٹس سربمہر ، بھاری مقدار میں مضرصحت اشیاء تلف
ملتان ( سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملتان اور گردونواح میں کارروائیاں کرتے ہوئے ناقص اجزاء کے استعمال،ممنو عہ اشیاء کی فروخت اورصفائی کے غیر معیاری انتظامات پر10فوڈ پوائنٹس کو سیل کر دیا۔متعدد فوڈ پوائنٹس کو سابقہ ہدایات پر عمل نہ کر نے اور حفظان (بقیہ نمبر37صفحہ7پر )
صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر222,500کے جرمانے عائد کر دئیے۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں مضر صحت غذا تلف کرتے ہوئے متعدد کو وارننگ نوٹسز جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مظفرگڑھ میں چیکنگ کے دوران کھلے رنگوں،امونیا پاؤڈر کے استعمال،مکڑیوں کے جالے لگے ہونے،مکھیوں کی بہتات،،زنگ آلود مشینری ،لیبلنگ نہ کرنے اور لائسنس نہ ہونے پرپاکیزہ سوئیٹس،کالا خان سوئیٹس،ظفر سوئیٹس،راجن پور میں واقع عبدالقیوم سوئیٹس اورعلی بیکری کو سربمہر کر دیا۔ملتان میں کاروائیاں کرتے ہوئے ممنو عہ گٹکا کی موجودگی،سٹوریج ایریا میں مردہ چوہوں کی موجودگی،زائد المیعاد اشیاء کی فروخت،صفائی کے ناقص انتظامات،سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے پرشاہ زیب ڈرنک کارنر،بہاولنگر میں واقع المدینہ پان شاپ اینڈ ڈرنک کارنراورڈیرہ غازی خان میں واقع سلیمان ٹریڈرز کو سیل کیا۔بہاولپور میں کاروائیاں کرتے ہوئے غلط لیبلنگ کرنے،کھلے مصالحہ جات کے استعمال،سگریٹ نوشی،مکڑیوں کے جالے لگے ہونے پر نور محل فوڈز پاپڑ یونٹ کو سربمہر کردیاگیا۔مزید برآں لودھرں میں کاروائی کرتے ہوئے فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کھلے کچرادان،دودھ کیلئے کیمیکل ڈرمز کے استعمال،کچن میں کھلے گڑ ہونے اورمیڈیکل سرٹیفیکیٹس نہ ہونے پراپنا چائنیز ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ کوسیل کر دیا۔علاوہ ازیں ملتان،خانیوال اوروہاڑی میں چیکنگ کر تے ہو ئے متعدد فوڈ پوائنٹس کو مضر صحت اشیاء کی فروخت ، ملازمین کے میڈیکلز کی عدم دستیابی، فوڈ لائسنس نہ ہو نے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر57,500کے جرمانے عائد کیے۔ڈیرہ غازی خان ، رحیم یار خان،مظفرگڑھ اور گردونواح کی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران متعدد فوڈ پوائنٹس کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر 165,000کے جرمانے عائد کیے گئے۔ڈویژن بھرمیں کارر وائیوں کے دوران گٹکا،کولڈڈرنکس،منرل واٹر،خراب انڈے اور دیگر اشیاء تلف کی گئیں۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے چیکنگ کے دوران متعدد فوڈپوائنٹس،ہوٹلز،سویٹس اینڈ بیکرز،پروڈکشن یونٹس،کر یانہ سٹورز اور پان شاپس کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے۔