نشتر یونیورسٹی سے ڈاکٹروں کے تبادلے کیخلاف احتجاج جاری،کل ہنگامی اجلاس طلب
ملتان ( وقا ئع نگار )پی ایم اے کی کال پر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے ڈاکٹروں کے تبادلوں کے خلاف جمعرات کو بھی احتجاج جاری (بقیہ نمبر45صفحہ12پر )
رہااور نشترہسپتال سمیت دیگر ہسپتالوں میں ڈاکٹروں نے بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر پیشہ ورانہ فرائض انجام دیے۔ نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے160 چھ پروفیسرز کی ہفتہ میں160 تین یوم ڈیرہ160 غازی خان میڈیکل کالج میں ڈیوٹی اور ایک پروفیسر کی ٹرانسفر پر نشتر ھسپتال و دیگر ہسپتالوں160 کے160 تمام کیڈرز کے ڈاکٹروں نے سیاہ پٹیاں باندھ کر ان ڈور وآوٹ ڈور میں مریضوں کا طبی معائنہ و علاج جاری رکھا۔پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے اس حکم نامہ کی واپسی تک ڈاکٹر سراپا احتجاج بن کر دکھی انسانیت کی خدمت جاری رکھیں گے۔ سول سوسائٹی کے بہت سے نمائندوں نے بھی ڈاکٹروں کے مطالبے کی حمایت کا اعلان کردیا ہے اور حکومت وقت سے مسئلے کے حل کے لیے ڈاکٹروں کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا ہے۔ دوسری جانب صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر یاسمین راشد نے پی ایم اے ملتان کی اعلی قیادت سے رابطہ کیا اور اگلے تین یوم میں اس معاملے160 پر مثبت فیصلہ کی یقین دہانی کرائی ھے۔ پی ایم اے ملتان نے کل (ہفتہ)160 160ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ھے جس میں مشاورت کے بعد مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا گیا جائے گا ۔
ڈاکٹروں کے تبادلے