بجلی چوری،وزیراعلیٰ ٹاسک فورس کمیٹیاں قائم

بجلی چوری،وزیراعلیٰ ٹاسک فورس کمیٹیاں قائم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ)بجلی چوری کے خاتمے کیلئے صوبائی اور ضلعی سطح پر وزیراعلی ٹاسک فورس کمیٹیاں قائم کردی گئیں، (بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

وزیر اعلی ٹاسک فور س کمیٹی کاکنوینئر صوبائی سیکریٹری انرجی ڈیپارٹمنٹ جبکہ ممبران میں سیکریٹری انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ ،پنجاب کے تمام ڈویژن کے کمشنرز ،ایڈیشنل آئی جی پنجاب ،چیف ایگزیکٹو انجینئر لیسکو،فیسکو،گیپکو اور میپکو شامل ہیں ،جبکہ ضلعی انفورسمنٹ کمیٹی میں ضلع کا ڈپٹی کمشنر کنوینئر اور سی پی او،ڈی پی او ، ضلعی ایس ای میپکو،سپیشل برانچ کا نمائندہ شامل ہوگا۔ تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (I&C)کی جانب سے جاری کردہ ایک لیٹر کے مطابق بجلی چوری کے موثر خاتمے کیلئے صوبائی اورضلعی سطح پر وزیر اعلی ٹاسک فورس کمیٹیوں کی تشکیل کردی گئی ہے جس کے مطاب ضلعی ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں بجلی چوری رپورٹنگ سیل قائم کیاجائیگا جوٹیلیفونک بجلی چوری انفارمیشن کوجمع کرے گاجس پر اس ضلع کی بجلی کمپنی کا ایس ای ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ کمیٹی کے سامنے آپریشن سے قبل انڈسٹریل اور کمرشل فیڈر ہونے والے لاسز بارے کمیٹی کا آگاہ کرے گا ۔ہائی لاس والے فیڈرز پر انفورسمنٹ ٹیم مقامی انتظامیہ پولیس ، متعلقہ ایکسین ،M&Tان فیڈرز پرچھان بین کرے گی ،جہاں بجلی چوری پائی گئی وہاں کے متعلقہ تھانے میں بجلی چو ر کے خلاف الیکٹرک سٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرایاجائیگااور متعلقہ ایکیسن یہ یقین دہانی کرائے گا کہ جہاں بجلی چوری کی جارہی تھی وہاں سے بجلی سے متعلق تمام سامان اتار لیاگیاہے اور وہاں کوئی غیر قانونی بجلی استعمال نہیں کی جارہی ہے ۔پولیس تحقیقات کے بعد ایف آئی آر کا اندران کرنے اور 14روز میں چالان عدالت بھجوانے کی پابند ہوگی جبکہ چالان کی کاپی DECکو بھجوائے گی ۔ اسی طرح ڈسٹرکٹ انفورسٹمنٹ کمیٹی اپنی کاروائی روزانہ کی بنیاد پر صوبائی ٹاسک فورس کمیٹی کو بھجوانے کی پابند ہوگی ۔ صوبائی وزیر پاور اور سیکریٹری ہر ماہ صوبائی ٹاسک فورس کمیٹی سے ملاقات میں کاروائی کاجائزہ لیں گے ۔
کمیٹیاں قائم