علیحدہ صوبہ،خودمختار ہائیکورٹ مطالبات کیلئے ڈسٹرکٹ بار ملتان آج ہڑتال کریگی

علیحدہ صوبہ،خودمختار ہائیکورٹ مطالبات کیلئے ڈسٹرکٹ بار ملتان آج ہڑتال کریگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( خبر نگار خصوصی) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی جانب سے علیحدہ صوبہ وخود مختار ہائیکورٹ کے مطالبات کیلئے آج مکمل (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

ہڑتال کی جائے گی اور وکلاء مقدمات کی پیروی کے لئے عدالتوں میں پیش نہ ہوں گے۔ اس ضمن میں بار عہدیداران کے مطابق جنوبی پنجاب کے ساتھ تخت لاہور کی جانب سے حقوق غصب کرنے، استحصال کرنے اور حقوق سے محروم کرنے کی پالیسی کے خلاف وکلاء نے جنوبی پنجاب کی عوام کے ساتھ ملکر علیحدہ صوبہ حاصل کرنے کی تحریک شروع کر رکھی ہے اور کامیابی تک تحریک جاری رکھی جائے گی۔