ادکارہ میشا شفیع نے علی ظفر کے ہتک عزت کا جواب جمع کروا دیا

ادکارہ میشا شفیع نے علی ظفر کے ہتک عزت کا جواب جمع کروا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (آن لائن) ادکارہ میشا شفیع ایک بار پھر علی ظفر کے خلاف پھٹ پڑی۔ ادکارہ میشا شفیع نے گلوکارہ علی ظفر کے ہتک عزت کا جواب (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

سیشن کورٹ میں جمع کروا دیا۔ ادکارہ کہتی ہیں کہ علی ظفر نے متعدد بار حراساں کیا مجبور ہوکر یہ قدم علی ظفر کے خلاف اٹھایا۔تفصیلات کے مطابق ادکارہ میشا شفیع نے علی ظفر کے حراساں کرنے کو ایک بار پھر درست قرار دیا۔ عدالت میں علی ظفر کے دس کروڑ کے ہتک عزت کا جواب جمع کروا دیا۔میشاشفیع نے محمد ثاقب جیلانی اور تصور ایڈووکیٹ کی وساطت سے جواب جمع کروایا ادکارہ نے اپنے جواب میں موقف اختیار علی ظفر نے دو بار سے زائد حراساں کیا۔علی ظفر نے نجی سٹوڈیو اور فیملی فنکشنز میں حراساں کیا۔ علی ظفر اپنی حرکتوں سے باز نہیں آرہا تھا۔مجبور ہو کر علی ظفر کے خلاف قدم اٹھایا۔میشا شیفع نے مزید بتایا کہ علی ظفر عدالت میں معصوم بنانے کی کوشش کررہا ہے۔
ادکارہ میشا شفیع