صدر بہاولپورچیمبر کی لاہور میں وزراء سے ملاقات،مسائل سے آگاہ کیا
بہاول پور(بیورورپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) بہاولپور چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر مبشر حسین نے اپنے دور ہ لاہور (بقیہ نمبر28صفحہ12پر )
کے دوران مختلف صوبائی وزراء سے جن میں صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ ، اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئر نگ میاں محمود الر شید ، صوبائی وزیر برائے لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ علیم خان شامل ہیں ، سے اہم ملاقاتیں کی ہیں۔چیمبر کے صدر مبشر حسین نے درج بالا وزراء کو بہاولپور چیمبر کی جانب سے صوبائی وزراء بننے پر مبارک باد پیش کی ۔ ملاقات میں صدر چیمبر نے بہاولپور کی تجارتی و صنعتی صورتحال سے آگاہ کیا اور در پیش مسائل کے ازالے کے لیے سفارشات پیش کیں ۔ انہوں نے بہاولپور میں انڈسٹریل اسٹیٹ کی جلد تعمیر کے لیے بھی حکومتی تعا ون کی درخواست کی ۔ صدر چیمبر نے حکومت کی حالیہ کار کردگی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے بہاولپور کی بزنس کمیونٹی کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔
ملاقات