ماضی میں ڈیمز کی تعمیر میں غفلت برتنے کا نتیجہ آج بھگتنا پڑ رہا ہے : فخر امام

ماضی میں ڈیمز کی تعمیر میں غفلت برتنے کا نتیجہ آج بھگتنا پڑ رہا ہے : فخر امام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کبیروالا ‘ بارہ میل ( تحصیل رپورٹر ‘ نمائندہ پاکستان )سابق سپیکر وممبر قومی اسمبلی سید فخرامام نے کبیروالا شہرسمیت مختلف یونین کونسلوں کا دورہ کرنے کے دوران میڈیا سے گفتگو(بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

کرتے ہوئے پاکستان کو سنگین بحرانوں سے نکلنے کیلئے ’’ذہانت ‘‘ سے کام لینا ہوگا،نئے آبی ذخائر کی تعمیروقت کی اہم ضرورت ہے ،ماضی میں نئے ڈیمز کی تعمیر میں برتی گئی غفلت کا نتیجہ آج پانی کی شدید کمی کی صورت میں بھگتنا پڑرہا ہے ،ملکی سلامتی کے تحفظ اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے حکومت سمیت تمام ادارے ایک پیج پر ہیں ،جمہوری رویوں کے فروغ اور اداروں کو مستحکم کرنے سے ترقی یافتہ پاکستان کا خواب شرمندہ کیا جاسکتا ہے ۔انہوں نے مخدوم سید باقر سلطان گردیزی،سید ذوالقرنین حیدر بخاری فیاض اسلم چوہدری،میاں معصب عبداللہ ،راؤ عمران مانی،سید فرخ رضا،سید سہیل عابدی ،حفیظ سعیدی،رانا عابد مصطفےٰ،راؤ محمد ندیم نمبردار ،محمد رفیق بھٹہ اور دیگر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل کبیروالا کے عوامی مسائل کے حل کرنے اور علاقائی تعمیر وترقی کیلئے ترقیاقی منصوبہ جات کی تکمیل کیلئے تمام صلاحتیں بروئے کار لائیں جائیں گی۔سابق سپیکر وممبر قومی اسمبلی سید فخرامام نے اپنے ودرہ کبیروالا کے دوران موضع بلاول پور میں چیئرمین راؤ جمشید علی خاں ،راؤ محمد علی خاں،راؤ نفیس احمد ،کبیروالا شہر میں ڈاکٹر ظفر احمد خان سیال،غلام اکبر خان ایری،نمبردار غلام احمد خان بھٹہ ،جنرل کونسلر اطہر یوسف خان بھٹہ ،رانا منور میڈیکل سٹور کے رانا ساجد منور،رانا کاشف منور اور دیگر سے ملاقات کی اور ان سے علاقائی صورت حال سمیت دیگر امور پر بات چیت کی اور میپکو کے لائن سپریٹنڈنٹ حاجی محمد یوسف بھٹہ مرحوم کی اچانک وفات پر ان کی رہائشگاہ پر جاکر ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کیلئے دعائے بلندی درجات کی ۔
فخر امام