گونگے بہرے بچوں کے سرکاری سکول میں بس سروس بند ‘ طلبہ کو دشواری
ملتان(خصوصی رپورٹر)گورنمنٹ سکول برائے گونگے بہرے بچے کی انتظامیہ نے بس روٹ بند کردیا ، طلبا کو شدید پریشانی کاسامنا ہے بتایا کہ رائٹر کالونی میں واقع سماعت سے محروم بچوں کے سکول کی انتظامیہ نے روٹ بس سروس بند کردی جس کی وجہ سے بچوں کو سکول آنا جانا مشکل ہوگیا ہے(بقیہ نمبر30صفحہ12پر )
، والدین کا کہنا ہے کہ انتطامیہ نے جان بوجھ کر روٹ سروس بند کی، جبکہ کاغذوں میں بس چل رہی ہے روزانہ ڈیزل خرچ ہورہا ہے ،انہوں نے ڈی ای او سپیشل ایجوکیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صورتحال کا نوٹس لیں او ر بس سروس شروع کرنے کے احکامات جاری کریں۔اس بارے میں ڈی ای او میاں فخر اقبال کا کہنا تھا کہ والدین کی شکایات کا نوٹس لے لیا گیا ہے انتطامیہ کو بسیں مرمت کراکے چلانے کی ہدایت کی گئی ہے ، ادارے کے پاس چار بسیں ہیں جس میں سے دو چل رہی ہیں دو کی مرمت ہونا ہے امید ہے آئندہ ہفتے سے یہ بسیں سڑک پر ہوں گی۔