میلسی ‘ بنک سے 21 لاکھ نکلوا کر جانیوالے تاجرکو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا
میلسی(نمائندہ پاکستان)میلسی شہر میں دن دیہاڑے بنک سے 21لاکھ روپے کی رقم نکلوا کر جانیوالے تاجر کو دو مسلح ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے لوٹ لیا پولیس گھنٹوں جائے وقوعہ پر نہ پہنچی جس پر غلہ منڈی کے تاجروں نے احتجاجاً ریلوے کراسنگ چوک ٹرالر کھڑے (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )
کر کے بند کر دیا تاجروں کا پولیس کیخلاف شدید احتجاج ۔تفصیل کیمطابق گذشتہ روز غلہ منڈی میلسی کے تاجر مظہر خان سندھڑ کا بھتیجا سہیل خان سندھڑ اپنی آڑھت کے منشی محمد ایوب کے ہمراہ الائیڈ بنک سے 21لاکھ روپے کی رقم نکلوا کر اپنی گاڑی میں سوار غلہ منڈی کی جانب جا رہا تھا کہ دن دیہاڑے ریلوے اسٹیشن کے قریب دو نامعلوم نقاب پوش ڈاکو ہنڈا 125موٹر سائیکل نمبری MNH5588 پر سوار آ گئے اور آتے ہی گاڑی پر فائر کھول کر ٹائر برسٹ کر دیئے اور گن پوائنٹ پر سہیل خان سندھڑ سے 21لاکھ روپے نقد رقم چھین لی اور دونوں ڈاکو کالونی روڈ کی جانب فرار ہو گئے تاجروں نے فوری طور پر ڈاکوؤں کا تعاقب کیا لیکن وہ کالونی چوک سے پہلے ہی شہر کی گلیوں میں غائب ہو گئے وقوعہ بارے تاجروں نے پولیس تھانہ سٹی میلسی کو اطلاع دی لیکن پولیس کئی گھنٹے تک جائے وقوعہ پر نہ پہنچی جس پر غلہ منڈی کے آڑھتی صدر مہر مجید احمد کی قیادت میں ریلوے کراسنگ چوک جمع ہو گئے اور پھٹی کے ٹرالروں کے ذریعے شہر کو جانے والے تمام راستے بلاک کر دیئے اور پولیس کیخلاف شدید نعرے بازی کی اس دوران ایس ایچ او تھانہ سٹی پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے تو تاجروں سے تلخ کلامی ہو گئی اور تاجروں نے پولیس رویہ کیخلاف چوک میں احتجاجی دھرنا دیدیا اس دوران مرکزی انجمن تاجران کے صدر شیخ محمد سلیم ، جنرل سیکرٹری ملک محمد حبیب، حیدر خان ، محمد اقبال راں، چوہدری فیصل نسیم اور دیگر تاجر رہنماء موقع پر پہنچ گئے اور واردات ٹریس کرنے تک آڑھتی برادری کے احتجاج کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا اس موقع پر غلہ منڈی کے صدر مہر مجید احمد نے کہا کہ ماضی میں بھی آڑھتی برادری سے ہونے والی ڈکیتی کی وارداتیں پولیس نے ٹریس نہیں کیں یہی وجہ ہے کہ آج 21لاکھ روپے کا ڈاکہ پڑ گیا اگر پولیس نے ڈاکوؤں کو فوری گرفتار نہ کیا تو مرکزی انجمن تاجران کے تعاون سے پورے میلسی شہر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دیں گے دریں اثناء ڈی ایس پی میلسی چوہدری محمد سلیم وڑائچ نے اپنے موقف میں بتایا کہ مذکورہ بنک کے منیجر نے واضح ہدایات کے باوجود پولیس کو ایک بڑی رقم لے جانے کی اطلاع نہ دی جس کی وجہ سے ڈاکو واردات میں کامیاب ہو گئے پولیس تمام پہلوؤں کا جائزہ لیکر جلد ہی واردات ٹریس کر لے گی ۔
21لاکھ