سیمنٹ برآمدات میں22فیصد اضافہ

سیمنٹ برآمدات میں22فیصد اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نیوز رپورٹر)رواں مالی سال 2018-19ء کے ابتدائی دو ماہ جولائی ،اگست کے دوران سیمنٹ کی برآمدات میں22فیصد اضافہ (بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

ہوا ہے جبکہ مقامی سطح کی فروخت کی شرح میں5فیصد کمی واقع ہوئی ہے ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ جولائی،اگست میں سیمنٹ کی برآمدات کا حجم10لاکھ76ہزار190ٹن تک بڑھ گیا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران سیمنٹ کی برآمدات8لاکھ85ہزار450ٹن رہی ہے رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ کے دوران سیمنٹ کی برآمدات میں تقریباً2لاکھ ٹن کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سیمنٹ