پیپلزپارٹی شہدا کی جماعت ہے،ممتاز علی گوپانگ

پیپلزپارٹی شہدا کی جماعت ہے،ممتاز علی گوپانگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صادق آباد(نامہ نگار)پیپلزپارٹی کے ممبر صوبائی اسمبلی ممتاز علی خان چانگ نے کہا (بقیہ نمبر6صفحہ12پر )

ہے کہ سانحہ کارساز میں شہداء کی خدمات تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف میں لکھی جاتی رہیں گی پیپلزپارٹی کی قیادت نے جمہوریت کے مضبوط استحکام ‘آئین و قانون کی بالادستی کیلئے اپنا بھرپور کردارادا کیا ‘ پارٹی قائدین نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے تاریخ رقم کی ہے ‘انھوں نے کہاکہ 18اکتوبر 2007کو محترمہ بے نظیر بھٹو کراچی میں تاریخی ریلی کی قیادت کر رہی تھیں تو اس دوران دہشتگردوں نے انہیں نشانہ بنانے کی کوشش کی مگر وہ بال بال بچ گئیں اس دوران پارٹی کے سینکڑوں کارکنان شہید ہو گئے ، انھوں نے مزید کہاکہ پیپلزپارٹی شہداء کی جماعت ہے جس کی اصل طاقت ملک کے غریب، محنت کش ، مزدور اور کسان ہیں بلاول بھٹو زرداری ملک کے غریب عوام کے حقوق اور ان کی ترجمانی کیلئے ہمیشہ آواز بلند کرتے رہیں گے ۔