ترقی کا پہیہ جام کردیا گیا،چوہدری شفیق

ترقی کا پہیہ جام کردیا گیا،چوہدری شفیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صادق آباد(نامہ نگار)موجودہ حکومت عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں بری(بقیہ نمبر7صفحہ12پر )

طرح ناکام ہو چکی ہے ‘ملک بھر میں ترقی کا پہیہ جام کر دیا گیا ‘حکمران جعلی مینڈیٹ حاصل کر کے ملک کے20کروڑ عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں‘میاں نوازشریف آج بھی ملک کے عظیم ترین لیڈر ہیں انشاء اﷲ شہبازشریف بہت جلدتمام مقدمات سے سرخرو ہو کر نکلیں گے اور پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے اپنا بھرپور کردارادا کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری محمد شفیق نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہاکہ نیب سابق وزیراعلی پنجاب میاں شہبازشریف کیخلاف کسی قسم کے الزامات ثابت نہیں سکا ہے ‘ملکی سیاسی تاریخ میں پہلی بارکسی اپوزیشن لیڈر کو گرفتار کیا گیا ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں ،انھوں نے مزیدکہاکہ ایسے تمام معاملات جمہوریت کو غیر مستحکم اور ملک کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہیں ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی کامیابی سے ثابت ہو گیا کہ عوام میاں نوازشریف اورمیاں شہبازشریف کیساتھ ہیں ۔
چوہدری شفیق