آنے والا دور خوشحالی کا ہے،مخدوم سید مبین

آنے والا دور خوشحالی کا ہے،مخدوم سید مبین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ترنڈہ محمدپناہ (نمائندہ پاکستان)عوام کی تقدیر بدلنے کے لئے حکومت انقلابی(بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

اقدامات اٹھارہی ہے ،حکومت کچی آبادیوں کو مسمار نہ کرنے کا فیصلہ کرچکی ہے ۔،آنے والا دور خوشحالی کا ہے ۔ان خیالات کا اظہار ایم این اے حلقہ 175مخدوم سید مبین احمد نے تحصیل لیاقت پور کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں کے مثبت نتائچ بہت جلد آنا شروع ہوجائیں گے ۔حکومت عوام کی تقدیر بدلنے کے لئے انقلابی اقدامات اٹھارہی ہے جس کے دورس نتائج برآمد ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کچی آبادیوں کو مسمار نہ کرنے کا فیصلہ کرچکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد ملک میں خوشحالی کا دور دورہ ہوگا ۔اس موقع پر سردار محراب خان عباسی ،سیٹھ حاجی خورشید احمد ،میاں محمد سلیم مہروی ،جام عنایت غفار ایڈووکیٹ ،فیاض خان چانڈیہ ،سردا ر عبدالحق خان ،سردار قاسم خان گوپانگ ،ملک محمد شفیع کلیار ،رانا بلال احمد ،محمد شاہد خان ،جام سعید احمد لاڑ،رئیس طاہر محمود ،زاہد خان مکی ،توصیف رسول وینس ،فدا حسین سندیلہ،محمد عربی عباسی ودیگر موجود تھے ۔
مخدوم سید مبین