پنجاب اور پی کے میں حکوم افراتفری کا شکار ہے : لیاقت بلوچ
ملتان( سٹی رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ عمران حکومت نے آئی ایم ایف سے از سر نو رابطہ کر کے اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماری ہے ۔ آئی ایم ایف کے سامنے کشکول پھیلانے سے فوجی آمریتوں اور نااہل ناکام سول حکمرانوں کا ہی تسلسل (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )
برقرار رکھا گیا ۔ ماضی میں مجموعی طور پر آئی ایم ایف سے مشرف دور میں تمام قرضوں سے جان چھڑا لی گئی تھی اس کے بعد آئی ایم ایف کی زنجیریں پہن لی گئی ہیں اور اب پھر اربوں ڈالر قوم پر لاد دیا گیاہے۔ نئے قرضے ، ریلیف پیکیج اور ڈالر کی قدر بڑھنے سے یہ حجم 75 ارب ڈالر تک ہو جائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان پاپولر لیڈر ہیں لیکن بدقسمتی سے انہوں نے تبدیلی کے لیے نئی ٹیم کی بجائے آزمودہ کار ، نااہل ، کرپٹ اور ہر حکومت کے مہروں پر انحصار کیا ہے ۔ پنجاب اور کے پی کے میں حکومت افراتفری کا شکار ہے جس وجہ سے عوام کے مسائل و مشکلات بڑھتی جارہی ہیں ۔وزراء ، ممبران اسمبلی، حکومت کے درمیان بڑھتا تناؤ عوام کے لیے مشکلات کا باعث بن گیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان جس قدر جلد وزراء کی آگ اگلتی زبانوں کو کنٹرول کرلیں گے اس میں حکومت کے لیے خیر ہوگی وگرنہ مہنگائی ، سٹریٹ کرائم ،بد انتظامی و انارکی پیدا کردے گی۔