ڈیرہ ، سیوریج کاپانی سڑکوں پر جمع ، بدبو تعفن مکینوں کا احتجاج
ڈیرہ غازی خان(بیورورپورٹ)میونسپل کارپوریشن کے مئیر شاھد حمید چانڈیہ سمیت کارپوریشن کے چیف آفیسر اور دیگر اہلکاروں کی نااہلی کی وجہ سے پورا شہر فلتھ ڈپو کی شکل اختیار کیے ہو ئے ہیں شہر کی بیشتر اربن یونین کونسلز سمیت یونین کونسل 9 کے دفتر کے سامنے اور مین فریدی بازار میں سیوریج کی پائپ لائین پھٹنے کی وجہ سے سیوریج کا گندا پانی سڑکوں پر جوہڑ کی شکل اختیار کیے ہو ئے ہے جس کی وجہ سے بدبو اور تعفن کے سبب کاروباری حلقہ کے لوگوں(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )
کو شدید پریشانی لاحق ہے اس کے ساتھ انہیں آمدورفت میں بھی دشواری کا سامنا پیش آ رہا ہے گندگی اور مچھروں کی بہتات سے مختلف امراض پھیل رہے ہیں اس طرح ہر طرف گندگی کے ڈھیر لگے ھوئے ہیں یونین کونسل نمبر 9 کے تاجروں اور علاقہ مکینوں نے روڈ بلاک کر کے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کے خلاف شدید نعرے بازی کی اس موقع پر شدید احتجاج کرتے ھوئے تاجروں شیخ عبد الحمید ،شیخ جاوید انجم ،عنصر قریشی ،شیخ اسامہ ،سید کامران،عبد الغفور ،سعد خان ،شیخ احمد ،فرحان قریشی ،شیخ ولی ،سلیم چوہان ،شیخ خالد ،عاشق صدیق ،زاہد صدیقی ،سرفراز و دیگر کا کہنا تھا کہ ایک ماہ کا عرصہ گزر گیا ہے یہاں پر سیوریج کا گندہ پانی کھڑا ہوا ہے ہمارا کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے جب سے میونسپل کارپوریشن کا قیام ہوا ہے اور نااہل مئیر شاھد حمید چانڈیہ کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے پورا شہر گندگی کا ڈھیر بن گیا ہے وفاقی وزیر ،مشیر صحت اور وزیر اعلیٰ پنجاب یہاں سے ہو نے کے باوجود یہ شہر لاوارثوں کی طرح پڑا ہوا ہے کو ئی پوچھنے والا نہیں عملہ صفائی کہیں بھی نظر نہیں آتا، یونین کونسل کا دفتر بھی بالکل ہمارے سامنے ہے اگر یہ نیا پاکستان ہے تو ہمیں نہیں چاہئے ایسا نیا پاکستان ہم پرانے پاکستان میں ٹھیک تھے کارپوریشن کے افسران کو کئی مرتبہ شکایات درج کرائیں مگر کوئی شنوائی نہیں ھوئی، احتجاجی مظاہرین نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، ڈی سی ڈیرہ علی اکبر بھٹی سے شہر کی موجودہ صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
ڈیرہ،سیوریج