میپکو ‘ نادہندگان سے 23 کروڑ 64 لاکھ روپے وصول

میپکو ‘ نادہندگان سے 23 کروڑ 64 لاکھ روپے وصول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹاف رپورٹر)میپکونے واجبات/ بقایاجات ادانہ کرنے والے مستقل نادہندگان کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے 22 (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

ہزار 894 پرائیویٹ ڈیڈ ڈیفالٹرز سے 23 کروڑ 64 لاکھ روپے سے زائد رقم وصول کرلی ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر محمد اکرم چوہدری کی ہدایات پر میپکو آپریشن سرکل کی ٹیموں نے واجبات /بقایاجات ادانہ کرنے والے ڈیڈ ڈیفالٹرز کے خلاف کاروائی شروع کردی ۔ کمرشل ڈائریکٹوریٹ میپکو ہیڈ کوارٹر کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال 2018-19 کی پہلی سہ ماہی میں 22ہزار894مستقل نادہندگان سے مجموعی طورپر 23کروڑ64لاکھ80ہزارروپے سے زائد رقم وصول کرکے محکمہ کے خزانے میں جمع کروائی گئی ۔جولائی تا ستمبر 2018 کے دوران میپکو ملتان سرکل میں 4817ڈیڈڈیفالٹرز سے 6کروڑ52لاکھ80ہزارروپے، ڈیرہ غازی خان سرکل میں 2867 مستقل نادہندگان سے 2کروڑ53لاکھ80ہزارروپے، وہاڑی سرکل میں 1044ڈیفالٹرز سے ایک کروڑ22لاکھ60ہزارروپے، بہاولپور سرکل میں 3462 نادہندگان سے 2کروڑ43لاکھ50ہزارروپے، ساہیوال سرکل میں 1264ڈیڈڈیفالٹرز سے ایک کروڑ42لاکھ30ہزارروپے، رحیم یار خان سرکل میں 3698 نادہندگان سے 2 کروڑ92لاکھ70ہزارروپے، مظفرگڑھ سرکل میں 3145ڈیفالٹرز سے 4کروڑ4لاکھ20ہزارروپے، بہاولنگر سرکل میں 913نادہندگان سے 96 لاکھ60ہزارروپے اور خانیوال سرکل میں 1684ڈیڈڈیفالٹرز سے ایک کروڑ56لاکھ30ہزارروپے وصول کئے گئے ۔
میپکو نادہندگان