حکومت نے احتساب شروع نہیں کیا، سب ماضی کے مقدمات ہیں،زرتاج گل

حکومت نے احتساب شروع نہیں کیا، سب ماضی کے مقدمات ہیں،زرتاج گل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ووزیر ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ حکومت نے احتساب شروع کیا ہی نہیں ہے، یہ سب ماضی کے مقدمات ہیں، (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

اسپیکر قومی اسمبلی نے پروڈکشن آرڈر جاری کرکے ثابت کردیا ہے کہ اسپیکر سب کا ہے۔ وہ جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو کررہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کیخلاف تمام کیسز سابق حکومت میں بنے ہیں۔ انکو اتنے اسکینڈلز کے بعد قومی اسمبلی میں بلایا گیا۔ پی ٹی آئی حکومت کو ہمیشہ نیب کے ادارے کے ساتھ جوڑا جاتا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی پورے پاکستان کا ہے اور انہوں نے اپنا فرض ادا کیا۔ شہباز شریف کو پروڈکشن آرڈرز جاری کرے ثابت کیا گیا کہ اسپیکر سب کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک حکومت نے کسی کے احتساب کا عمل شروع نہیں کیا سب ماضی کے مقدمات ہیں۔
زرتاج گل