اٹک،13سالہ بچے کوبداخلاقی کے بعد قتل کرنیوالا ملزم گرفتار
اٹک (نمائندہ پاکستان) تھانہ اٹک خورد کے گاؤں حاجی شاہ میں 13 سالہ سلمان خان ولد عباس خان کو بداخلاقیکے بعد قتل کر کے لاش زمین میں دفن کرنے والے سفاک قاتل کو گرفتار کر لیا گیا یہ بات ڈی ایس پی حضرو نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے بتایا کہ 13 سالہ سلمان خان کی پر اسرار گمشدگی پر پولیس کے اعلیٰ افسران کی ہدایت پر ان کی زیر نگرانی ٹیم تشکیل دی گئی جس میں ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم راجہ فیاض الحق ، ایس ایچ او تھانہ اٹک خورد عابد علی شاہ اور سب انسپکٹر عظمت حیات نے انتہائی محنت اور جانفشنانی سے اندھے قتل کی واردات کا سراغ لگا کر ملزم نور السلام ولد نیاز گل کو گرفتار کیا تو ملزم نے تمام حقیقت بیان کرتے ہوئے میڈیا کے سامنے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے اپنے سگے چچا زاد بھائی سلمان خان کو زیادتی کے بعد قتل کر کے اس کی لاش زمین کے اندر دفن کر دی ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ لاہور لیبارٹری کو بھجوا دیا گیا ہے ملزم کے خلاف مقتول کے والد عباس خان کی تحریری درخواست پر تھانہ اٹک خورد پولیس نے زیر دفعہ 302 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ۔