اٹک،ویگن درخت سے ٹکراگئی،ایک شخص جاں بحق5زخمی
اٹک (نمائندہ پاکستان)راولپنڈی کوہاٹ روڈ پر جنڈ کے قریب تھانہ بسال کی حدود میں درسکی سٹاپ پر راولپنڈی سے کوہاٹ جانے والی ہائی ایس تیز رفتاری کے سبب درخت سے جا ٹکرائی جس کے نتیجہ میں ویگن تباہ ہو گئی ولی جان ولد عبداللہ ساکن کوہاٹ موقع پر جاں بحق ، 5 افراد زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو 1122 نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جنڈ منتقل کیا ۔