جمعیت کراچی کا ’’اساس 2018‘‘ منعقد کرنے کا اعلان

جمعیت کراچی کا ’’اساس 2018‘‘ منعقد کرنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)اسلامی جمعیت طلبہ کراچی نے اسلام کی دعوت کو نئے سے نئے انداز میں پیش کرنے کی دیرینہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ،پویلین اینڈ کلب میں 3 نومبر کو ’’اساس 2018‘‘ منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔اساس آرگنائزنگ کمیٹی کے نگراں ڈاکٹر احسان الحق نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ، اسلامی جمعیت طلبہ کی یہ سرگرمی قرآن مجید کی ایک آیت ’’و ربک فکبر‘‘ سے موسوم ہے۔ سرگرمی کا نام "A Session Awakening Souls'18" رکھا گیا ہے۔ انکا کہنا تھا کے جمعیت اپنی اس سرگرمی میں قومی اور بین الاقومی مربین کو مدعو کرنے کے ساتھ شرکایء کی دلچسپی اور مثبت انداز میں اسلامی تاریخ سے روشناس کروانے کے لئے اسٹیج تھیٹر اور ہیروز کارنر کا انعقاد بھی کرے گی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ معاشرہ میں اور بالخصوص نوجوان نسل کے ذہنوں میں موجود اسلام کے حوالہ سے پیچیدہ سوالات اور اسلام بحیثیت دین میں ابہام کو دور کرنے کے لئے پینل ڈسکشن رکھا جائیگا ۔ جس میں ڈاکٹر انیس احمد ، حافظ ادریس سمیت دیگر علمی شخصیات کو مدعو کیا جائیگا ۔ اس ایوینٹ میں بچوں کی دلچسپی کے لئے مختلف اسٹالز کا اہتمام کیا جائیگا جہاں مشہور اسلامی شخصیات مثلا علامہ اقبال ، امام حسن البنا ، عمر خیام ، بو علی سینا اور سلطان صلاح الدین ایوبی وغیرہ کی مختصر زندگی کے احوال پر اسٹیج شو منعقد کئے جائیں گے ۔ ڈاکٹر احسان کا مزید کہنا تھا کہ اسلامی جمعیت طلبہ اپنی اس سرگرمی کے زریعہ بڑی تعداد میں موجود متحرک نوجوان نسل کو مخاطب کر کے انکو اپنی اساس سے وابستہ کرنا چاہتی ہے۔ جمعیت اس سرگرمی میں 10,000 طلبہ کو شریک کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔