گوجرخان،ممتاز ماہر تعلیم محمد صدیق قریشی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

گوجرخان،ممتاز ماہر تعلیم محمد صدیق قریشی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گوجرخان(تحصیل رپورٹر)ممتاز ماہر تعلیم محمد صدیق قریشی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ان کی نماز جنازہ آبائی گاؤں پھروال دولال میں ادا کی گئی محمد صدیق قریشی اسلامیہ ہائی سکول کے سینئر مدرس رمضان قریشی سر سید پبلک سکول مجید موڑ کے پرنسپل وحید قریشی کے والد محترم تھے مرحوم دو دہائیوں سے زائد شعبہ درس و تدریس سے منسلک رہے اور بالخصوص بچیوں کی تعلیم کے حوالے سے ان کی خدمات ہمیشہ قابل ذکر رہیں گی مرحوم کی نماز جنازہ میں تحصیل بھر کے اساتذہ کرام کے علاوہ ممتاز سماجی شخصیات نے شرکت کی جن میں چوہدری نعمت اللہ ایڈووکیٹ عبدالشکور کیانی ڈاکٹر حامد راجہ چیئرمین یوسی مطوعہ چوہدری الطاف مرزا مظہر کے علاوہ اراکین پریس کلب افتخار ملک مرزا ظفر اور ارشد راجہ شامل تھے