گوجرخان، جی ٹی روڈ ، شہر بھر میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ اپریشن

گوجرخان، جی ٹی روڈ ، شہر بھر میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ اپریشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گوجرخان(تحصیل رپورٹر)گوجرخان این ایچ اے اور میونسپل کمیٹی کا گوجرخان جی ٹی روڈ اور شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ اپریشن ،اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم کی زیر نگرانی کاروائی عمل میں لائی گئی ،ہوٹلوں وغیرہ کے چھپراور پختہ تعمیرات کرین کے زریعے اکھاڑ دی گئیں،متعدد تجاوز کے مرتکب افراد کو نوٹس جاری کئے گئے تھے جس پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف بھرپور اپریشن کیا گیا تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم کی زیر نگرانی حد سے تجاوز کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی ،این ایچ اے کے ڈائریکٹر راجہ عبید اور دیگر افسران اور میونسپل کمیٹی انفورسمنٹ انسپکٹر چاند مبین ،ملک فیض ،خواجہ بلال سلیم ودیگر نے جی ٹی روڈ اور شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف اپریشن کیا ،جی ٹی روڈ پر واقع ہوٹلوں وغیرہ پر بنائے گئے پارکنگ شیڈ ،کیبن کرین کے زریعے اکھاڑ دیئے گئے جبکہ پختہ تعمیرات بھی توڑ دی گئیں ،میونسپل کمیٹی عملہ شہر کے تمام بازاروں سے تجاوزات ہٹانے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر اپریشن شروع کررکھا ہے گزشتہ روز بھی دوکانوں کے باہر لگے شیڈ اتارے گئے اسسٹنٹ کمشنرمرضیہ سلیم نے کہا ہے کہ تجاوزات کے مکمل خاتمہ کیلئے بلا تفریق کاروائی کی جارہی ہے اس ضمن میں کسی کو رعایت نہیں دی جائے گی