را ولپنڈی،ناجائز قابضین ،تجا وزات کیخلاف بھر پور مہم جا ری

را ولپنڈی،ناجائز قابضین ،تجا وزات کیخلاف بھر پور مہم جا ری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(سٹی رپورٹر)حکومت پنجاب کی کلین اینڈ گر ین مہم کے تحت ضلع را ولپنڈی میں ناجائز قابضین اور تجا وزات کے خلاف بھر پور مہم جا ری ہے۔اس ضمن میں ڈ پٹی کمشنر را ولپنڈی ڈاکٹر عمر جہا نگیرکی ہدا یت پر کنٹرولنگ اتھارٹیز کی جا نب سے قبضہ ما فیا کے خلاف بلا امتیاز کا ر وا ئیاں جا ری ہیں۔تفصیلات کے مطابق فا ر یسٹ ڈ یپار ٹمنٹ مر ی کی جانب سے نیو ایکسپر یس و ے پر60 ملین کی 08کنال جگہ خا لی کروا ئی گئی۔ اسی طرح ہندو اوقا ف کی جا نب سے حکیم آ باد راولپنڈی میں100ملین لاگت کے04کنال پر بنے غیر قا نو نی گھر خا لی کروا ئے گئے۔میو نسپل کا ر پو ر یشن را ولپنڈی کی جانب سے ڈھو ک الہیٰ بخش، مو تی بازار اور کٹا ریاں ما ر کیٹ سے42مستقل تجا وزات اور سا زو سامان سے لدا ایک ٹر ک قبضے میں لے کر روڈ کلئیر کروا ئی گئی۔ میو نسپل کا ر پو ر یشن گو جر خان کی جا نب سے جی ٹی رو ڈ پر07 عا ر ضی اور13مستقل تجاوازت کو کلئیر کر نے کے ساتھ ساتھ05 وا ر ننگز بھی ایشو کی گئیں۔ میو نسپل کا ر پو ر یشن کلر سیداں کی جا نب سے چو ہا روڈ اور میاں بازار میں 28مستقل سٹر یکچرز کو کلےئر کیا گیا۔ اسی طرح میو نسپل کارپور یشن ٹیکسلا کی طرف سے اڈہ چوک ٹیکسلا میں 10 عا رضی سٹر یکچرز، ضلع کو نسل کی جا نب سے اڈیالہ روڈ پر16 عا ر ضی اور08 مستقل سٹریکچرز کو کلےئر کر نے کے ساتھ ساتھ25 وا رننگز بھی جا ری کی گئیں۔ میو نسپل کا ر پو ریشن کہوٹہ کہ جا نب سے تحصیل روڈ اور کلر روڈ کہوٹہ پر سے02 عا ر ضی اور 09 مستقل تجا وازاتی سٹر یکچرزکو کلےئر کیا گیاڈ پٹی کمشنر را ولپنڈی ڈا کٹر عمر جہا نگیر نے کہا کہ شہر اور ضلع بھر میں نا جا ئز تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز آپریشن کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کلین اینڈ گر ین را ولپنڈی کی جا نب عملی قد م بڑ ھا تے ہو ئے تجا وزات کے خا تمے کے ساتھ ساتھ ایکو فرینڈلی ما حول کوپرو موٹ کر نے کی ضرورت ہے جسکے لئے سر کا ری دفاتر، سکول و کالجز سمیت گلی محلوں میں صفا ئی مہم کا آ غاز کیا جا رہا ہے نیز شجر کا ری مہم کے تحت ضلع بھرکو سر سبز و شا داببنا نے کے لئے یہاں 50ہزار پو دے لگا نے کے لئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔