راولپنڈی،ڈکیتی کی گھات لگائے بیٹھے دوملزمان گرفتار
راولپنڈی(سٹی رپورٹر)راولپنڈی پولیس نے ڈکیتی کی گھات لگائے بیٹھے 02 ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بر آمد کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ائیر پورٹ پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ چند اشخاص ڈکیتی کی نیت سے مظہر آباد میں بیٹھے ہوئے ہیں جس پر مقامی پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے 02 ملزمان سیف اللہ اور علی شیر کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے 01عدد پستول 30بور معہ 05روند اور 01عدد پستول 22بور معہ 05روندبرآمدکرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے ۔ ملزمان سے مزیدتفتیش جاری ہے جس میں سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے۔