راولپنڈی،9مجرمان اشتہاری 6عدالتی مفرور پولیس کے قابو آگئے
راولپنڈی (سٹی رپورٹر)راولپنڈی پولیس نے مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفروران کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 09 مجرمان اشتہاری اور 05 عدالتی مفروران کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے مجرم اشتہاری محمد امتیاز ،تھانہ بنی پولیس نے مجرم اشتہاری قیصر عباس ،تھانہ نیو ٹاؤن پولیس نے مجرم اشتہاری زوہیب،تھانہ کینٹ پولیس نے مجرم اشتہاری محمد انور ،تھانہ نصیر آباد پولیس نے مجرم اشتہاری فضل علی ، تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے مجرم اشتہاری مسماۃ روبینہ ،تھانہ صدر واہ پولیس نے مجرم اشتہاری عمران حیدر ، تھانہ جاتلی پولیس نے مجرمان اشتہاری نور اور اچھو جبکہ تھانہ کلر سیداں پولیس نے عدالتی مفرورسکندر ،تھانہ سٹی پولیس نے عدالتی مفروران تنویر مسیح اور محمد رقیب، تھانہ رتہ امرال پولیس نے عدالتی مفرورتنو بی بی اورتھانہ صادق آباد پولیس نے عدالتی مفرور شان محمد کو گرفتار کر لیا ۔
Back t