چوآسیدن شاہ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن نہیں کررہے،اے سی چوآ

چوآسیدن شاہ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن نہیں کررہے،اے سی چوآ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چوآسیدن شاہ (نمائندہ پاکستان)اسسٹنٹ کمشنر چوآسیدن شاہ ڈاکٹر محمد عدنان نے کہا ہے کہ ہم فی الحال چوآسیدن شاہ شہر میں تجاوزات کا آپریشن نہیں کر رہے اور ملحقہ آبادیوں میں تجاوزات کا آپریشن کریں گے انہوں نے یہ بات چوآسیدن شاہ پریس کلب کے چیئرمین سید طلحہ فاروق سے اپنے دفتر میں کہی انھوں نے کہا کہ اب ہمیں اُوپر سے حکم آیا ہے کہ آپ شہر وں کی بجائے ملحقہ آبادیوں میں سرکاری زمینوں کو واگذار کرائیں اس لئے ہم اُوپر والوں کے احکامات کے منتظر ہیں انھوں نے ایک سوال کے جواب میں کہ مقامی شہر کے معززین نے جو درخواست جناب DCچکوال صاحب کو چوآسیدن شاہ شہر کے تجاوزات کی نشاندہی ثبوت کے ساتھ دی ہے اُس کے متعلق کیا کاروائی کی جائے گی تو ACچوآسیدن شاہ ڈاکٹر محمدعدنان نے بتایا کہ وہ درخواست کھوکھا والے جن کو شہر سے اُٹھایا گیا ہے انھوں نے ضد میں دی ہے اس لئے ایسی انتقامی کاروائی کا آلہ کار نہیں بنیں گے۔

Ba