چاہ سلطان،امرپورہ میں تجاوزات کی بھرمار،رہائشی پریشان
راولپنڈی( سٹی رپورٹر)شہر کے علاقے چاہ سلطان ،امرپورہ میں تجاوزات کی بھر مار نے رہائشیوں کا جینا دوبھر کر دیا ،یہاں تک کہ لوگوں کا پیدل جلنا بھی محال ہوگیاہے۔گاڑیوں کے سپےئر پارٹس کا کاروبار کرنے والے کچھ عناصرنہ صرف غیر کانونی تعمیرات میں ملوث ہیں بلکہ گلی محلوں میں بھی قبضہ مافیا کا راج اپنایا ہواہے ،جس کے نتیجے میں ان گلیوں سے گزرنا بھی دشوار گزار ہو چکا ہے۔ ان گلیوں میں چمڑہ گودام سے ملحقہ گلیاں بھی شامل ہیں ۔جہاں گلیوں میں قبضہ کر کے گلیوں کے داخلی راستے مکمل طور پر بند کر دئیے ہیں ۔رہائشی گلیاں مکمل طور پر غیر قانونی گاڑیوں کے سپےئر پارٹس کا بازاربن چکی ہیں جن کو کوئی پوچنے والا نہیں ہے ۔رہائشی گلیوں میں کمرشل سرگرمیاں کر کے قانون کی دھجیاں آڑا ئی جا رہی ہیں مگر آج تک انکے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔اسکے علاوہ رہائشی گلیوں میں ناجائز پلازے بنا کر کاروباری مراکز بن چکے ہیں ،جس سے وہاں کے رہائشی سخت ازیت کا شکار ہیں۔عوام نے متعلقہ اداروں سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ ان تجاوزات کے خلاف بھر پور کا روائی عمل میں لائیں اور شہر کو تجاوزات سے پاک کیا جائے۔رہائشوں نے اسسٹنٹ کمشنر سٹی ،میونسپل کارپوریشن کے عہدے داران اور متعلقہ اداروں کی شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کو بھر پور ر سراہا اور اپیل کی ہے کہ جس طرح شہر کے باقی علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کامیابی سے جاری ہے اسی طرح چاہ سلطان،امرپورہ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں بھی آپریشن کا آغاز کیا جائے۔اوررہائشی گلیوں کو تجاوزات سے نجات دلائی جائے۔