سیمنٹ فیکٹری مالکان مافیا کے دن گنے جاچکے ہیں،مشترکہ بیان
چوآسیدن شاہ (نمائندہ پاکستان)علاقہ کہون میں سیمنٹ فیکٹریوں کے قیام میں غیر قانونی طور پرNOCجاری کرنے والے سرکاری اور غیرسرکاری آلہ کاروں کو نشان عبرت بنانے پر چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کوفیصلہ سنانے پر تحصیل بھر کی عوام محمد یاسین ،زمان خان ، اللہ دتہ،مجیداللہ ،امیرسلطان ،ملک محمد امیر ،سید اختصار شاہ ،غلام محمد ،اکبر باد شاہ ،فاروق عالم اور دیگر نے شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ سیمنٹ مافیا کے دن گنے جا چکے ہیں اور کھربوں روپے کے علاقہ کہون کے وسائل سیمنٹ مافیانے ہضم کئے ہیں علاقہ کے عوام نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عزت مآب چیف جسٹس آف پاکستان کے سوموٹو ایکشن کی وجہ سے سیمنٹ مافیا اب زیادہ دن اپنی اجارہ داری قائم نہیں رکھ سکتی سرکاری اور غیرسرکاری آلہ کاروں جنہوں نے NOCسیمنٹ فیکٹریوں کو جاری کئے اب قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے اور جس جس نے بھی اس بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے ہیں ان کا اگلا مسکن انشااللہ جیل ہوگا ۔علاقہ بھر کے عوام کا کہنا ہے کہ اُس وقت ضلع چکوال کی ضلعی حکومت کا ان فیکٹریوں کے قیام میں کلیدی رول رہا ہے قدرت نے بھی اب رسی کھینچ لی ہے جس کی وجہ سے قدرتی انتقام شروع ہو چکا ہے جن کی حوس نے بے شمار لوگوں کو موت کے منہ میں دھکیلا اور بے شمار علاقہ کے غریب لوگ طرح طرح کی بیماریوں میں مبتلااپنی زندگی کی آخری سانسیں لے رہے ہیں۔