اغوا برائے تاوان کے مجرم کو عمران کو عمر قید کی سزا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے اغوا برائے تاوان کا جرم ثابت ہونے پر مجرم عمران کو عمر قید کی سزا سنادی ۔مجرم عمران نے 2017میں رضوان اختر کو اغوا کیا تھا،مجرم نے مغوی سے چالیس ہزار روپے تاوان مانگا تھا،رضوان کو مجرم بائیک پر گھماتا رہا اور دھمکاتا رہا،مجرم نے مغوی سے ایزی پیسہ کے ذریعے 30 ہزار تاوان وصول کیا،مجرم کے خلاف تھانہ کھارادر میں مقدمہ درج 2017 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔