واٹر بورڈ کے تمام پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی بحال ہے، کے الیکٹرک

واٹر بورڈ کے تمام پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی بحال ہے، کے الیکٹرک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(پ ر) دھابیجی سمیت واٹر بورڈ کے تمام بڑے پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی بحال ہے ۔ کے الیکٹرک کی جانب سے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر آنے والے مختصر تعطل کو فوری بحال کردیا گیا تھا۔ ترجمان کے الیکٹرک کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ،’’ادارے کی جانب سے واٹر بورڈ کے دھابیجی اور گھارو سمیت تمام بڑے پمپنگ اسٹیشنزکولوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ رکھ کر متواتر بجلی فراہم کی جاتی ہے تاہم واٹر بورڈ کی تنصیبات پر کسی بھی فالٹ کی بروقت درستگی کے حوالے سے کے الیکٹرک کا عملہ کے ڈبلیو ایس بی کے نمائندوں کے ساتھ رابطے میں رہتا ہے تاکہ بروقت معاونت فراہم کی جاسکے۔‘‘