ن لیگ کے 6 معطل ارکان کو پنجاب اسمبلی میں داخلے سے روک دیا گیا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے 6 معطل ارکان کو پنجاب اسمبلی میں داخلے سے روک دیا گیا،اس پر لیگی ارکان نے پنجاب اسمبلی کے مرکزی گیٹ پر دھرنا دیا اور حکومت کےخلاف نعرے بازی کی۔
واضح رہے کہ بجٹ اجلاس میں ہنگامہ آرائی کرنے پر سپیکر چودھری پرویز الٰہی نے 6 ارکان کے اسمبلی میں داخلے پر پابندی عائد کی تھی،جن ارکان کے اسمبلی میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی تھی ان میں اشرف رسول ،یاسین عامر ،طارق مسیح گل ،زیب النسا ،مرزا جاوید اور ملک وحید شامل ہیں۔لیگی ارکان اجلاس میں شرکت کیلئے اسمبلی پہنچے تو عملے نے انہیں داخلے سے روک دیا اس پر لیگی ارکان اسمبلی نے دھرنا دیا اور حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی، اپوزیشن لیڈر حمزہ شہبازبھی دھرنے میں شریک ہیں