آسٹریلیا کے خلاف میچ کے اہم مرحلے میں قومی ٹیم کا انتہائی اہم ترین کھلاڑی میچ سے باہر ہو گیا کیونکہ ۔۔ انتہائی افسردہ خبر آ گئی

آسٹریلیا کے خلاف میچ کے اہم مرحلے میں قومی ٹیم کا انتہائی اہم ترین کھلاڑی میچ ...
آسٹریلیا کے خلاف میچ کے اہم مرحلے میں قومی ٹیم کا انتہائی اہم ترین کھلاڑی میچ سے باہر ہو گیا کیونکہ ۔۔ انتہائی افسردہ خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابوظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ابو ظہبی ٹیسٹ کے تیسرے روز کے کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے 538 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ایک وکٹ کے نقصان پر 47 رنز بنا لیے تھے تاہم آج چوتھے روز کے کھیل کا آغاز ہونے سے قبل پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے بری خبر آ گئی ہے کیونکہ قومی ٹیم کے سرفراز آج میچ کا حصہ نہیں ہوں گے ۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے گزشتہ روز سر پر گیند لگی تھی جس کے باعث وہ آج ہسپتال میں اپنے چیک اپ کیلئے جائیں گے اس لیے وہ چوتھے روز کے کھیل کا حصہ نہیں ہوں گے ۔قومی ٹیم کپتانی اسد شفیق کریں گے جبکہ سرفراز کی جگہ کیپرنگ کے فرائض محمد رضوان ادا کریں گے ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان کی میچ میں گرفت مضبوط ہے اورآسٹریلیا کو جیت کیلئے 538 رنز کا ہد ف دیاہے تاہم اب پورا کا پورا دارومدار باولرز پر ہے ۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 282 رنز بنائے جس کے جواب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 145 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے اور پاکستان کو 137 رنز کی برتری حاصل ہو گئی تاہم پاکستان نے دوسری اننگ کا آغاز کیا اور 9 وکٹوں کے نقصان پر 400 رنز بنا کر اننگ ڈکلیئر کر دی اور مخالف ٹیم کو جیت کیلئے 538 رنز کا ہدف دیا ۔ہد ف کے تعاقب میں آسٹریلیا نے ایک وکٹ کے نقصان پر 47 رنز بنا لیے ہیں ۔

مزید :

کھیل -