پراپرٹی ڈیلرزنے پورے ملک میں فساد برپا کیا ہوا ہے‘ چیف جسٹس

پراپرٹی ڈیلرزنے پورے ملک میں فساد برپا کیا ہوا ہے‘ چیف جسٹس
پراپرٹی ڈیلرزنے پورے ملک میں فساد برپا کیا ہوا ہے‘ چیف جسٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ میں اسلام آباد کی آرچرڈ سکیم میں پلاٹ کی الاٹمنٹ کے کیس کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے ہیں کہ پراپرٹی ڈیلرجعل سازی کرکے پلاٹ حاصل کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے اسلام آباد کی آرچرڈ سکیم میں پلاٹ کی الاٹمنٹ سے متعلق کیس کی سماعت کی۔چیف جسٹس نے سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ سی ڈی اے نے جس کےخلاف درخواست دائرکی کیا وہ پراپرٹی ڈیلرہے۔
مخالف فریق چودھری رفیق نے عدالت عظمیٰ کو بتایا کہ ہم پراپرٹی ڈیلرنہیں تعلیم یافتہ گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں، اسلام آباد کا پلاٹ مارکیٹ سے سیل ڈیڈ کرکے لیا۔چیف جسٹس نے کہا کہ معاملے میں جعل سازی لگتی ہے، معاملہ تحقیقات کےلئے ایف آئی اے کوبھیج رہے ہیں۔
چودھری رفیق نے عدالت عظمیٰ میں کہا کہ پلاٹ مارکیٹ سے خریدا میرے پیسے پھنس گئے، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پلاٹ منتقلی کی انکوائری تو ہونی ہے۔انہوں نے ریمارکس دیئے کہ جس نے جھوٹ بولا وہ پکڑا جائے گا، آپ آپس میں ملے ہوئے ہیں تو سارے جیل جائیں گے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پراپرٹی ڈیلرزنے پورے ملک میں فساد برپا کیا ہوا ہے، پراپرٹی ڈیلرجعل سازی کرکے پلاٹ حاصل کرتے ہیں۔
بعدازاں سپریم کورٹ نے اسلام آباد کی آرچرڈ سکیم میں پلاٹ کی الاٹمنٹ کے کیس کی سماعت 25 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے ایف آئی اے افسران کوطلب کرلیا۔